یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کوچھوڑکرآگیا ہوں، وقار یونس

یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کوچھوڑکرآگیا ہوں، وقار یونس فائل فوٹو یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کوچھوڑکرآگیا ہوں، وقار یونس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ یہ غلط بات ہے کہ ٹیم کوچھوڑکرآگیا ہوں۔ ٹیم کونہ پہلے کبھی چھوڑکرگیا ہوں نہ آئندہ چھوڑکرجاؤں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے درخواست کی تھی کہ کچھ وقت اہلخانہ کےساتھ گزارنا چاہتاہوں، 7ماہ سے اہلخانہ سے دورتھا،کرکٹ ٹیم چھّوڑ کر نہیں گیا۔ کرکٹ ہی زندگی میں سب کچھ نہیں ہوتا اور بھی ترجیحات ہوتے ہیں۔

نیوزی لینڈ اپنی کنڈیشن میں ہمیشہ مشکل ٹیم رہی ہے، آئسولیشن کی وجہ سے سو فیصد ٹریننگ نہیں کرسکے، یہ کوئی بہانہ نہیں ہے کہ کورونا صورتحال مشکل تھی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں غلطیاں ہوئیں، نو بالز اور کیچ ڈراپ ہوئے۔ نسیم شاہ بہترین باولر ہیں، اس میں ٹیلنٹ ہے۔ آئسولیشن میں رہنے کہ بعد بھی باولرز نے پرفارم کیا ہے۔

بالنگ کوچ وقار یونس نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد واپس آگئے تھے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی نیوزی لینڈ میں انتہائی مایوس کن رہی اور اسے دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ روز پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں ہینڈ کوچ اور بالنگ کوچ بھی شریک ہوئے۔
کرکٹ کمیٹی نے قومی ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر اثرانداز ہوئی۔

install suchtv android app on google app store