قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا فایل فوٹو قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ مجموعی طور پر8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔ قومی اسکواڈ کے 8 ارکان میں سے 2 کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کے54 ارکان میں سے 8کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اسکواڈ کے8ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔

گزشتہ روز اسکواڈ کے42 اراکین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ ٹیسٹ منفی آنے والے ارکان کوآئسولیشن مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

بارہویں روزکورونا ٹیسٹ کے بعد آئسولیشن مدت کے بعدارکان ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے۔ نیوزی لینڈ اتھارٹی کی منظوری کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے رابطے میں ہے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے7ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں موجود اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ حوصلہ رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اسکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں، ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store