قومی اسکواڈ کے اراکین کا تیسرا کورونا ٹیسٹ

قومی اسکواڈ کے 42 اراکین کا تیسرا کورونا ٹیسٹ فائل فوٹو قومی اسکواڈ کے 42 اراکین کا تیسرا کورونا ٹیسٹ

دورہ نیوزی لینڈ پر گئے قومی اسکواڈ کے 42 اراکین کا تیسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور 3اراکین کے ٹیسٹ رپورٹ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق قومی اسکواڈ میں شامل ایک فرد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ کو تاحال آئسولیشن میں ٹریننگ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کینٹربری ڈی ایچ بی میڈیکل افسر کی اجازت سے مشروط ہے۔ نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باولر محمد عباس کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دنوں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔طبی طور پرقومی اسکواڈ کے دونوں ارکان کو نان انفیکشن قرار دیا گیا ہے۔ پی سی بی حکام کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی۔

نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے7ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ میں موجود اپنی ٹیم کو کہا ہے کہ حوصلہ رکھیں اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ اسکواڈ کے تمام اراکین اپنا خیال رکھیں، ہم جانتے ہیں یہ وقت مشکل ہے۔

install suchtv android app on google app store