ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے

ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر میراڈونا فائل فوٹو ارجنٹائن کے عظیم فٹبالر میراڈونا

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا انتقال کرگئے۔

دنیائے فٹبال کا عظیم باب بند ہوگیا۔اسٹار فٹبالر میراڈونا60 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونےسے جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔

میرا ڈونا کا شمار دنیا کے بہترین فٹبالرز میں ہوتا تھا وہ 4 عالمی فٹبال کپ میں ارجنٹینا کی نمائندگی کرنے کا اعزاز رکھتے تھے۔

تین ہفتے قبل میراڈونا کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کا ایم آر آئی کیا تو دماغ میں خون جمنے کا انکشاف ہوا تھا۔

بعد ازاں انہیں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دماغی امراض کے ماہر ڈاکٹرز نے فٹبالر کو فوری آپریشن کروانے کا مشورہ دیا۔

لیجنڈری فٹبالر میرا ڈونا کے دماغ کا آپریشن کامیاب رہا جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے تھے۔ ڈاکٹر نے فٹبالر کی طبیعت کو خطرے سے باہر اور تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا ڈونا کو جلد ہی اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store