قومی کرکٹ اسکواڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچ گیا

فاٰئل فوٹو فاٰئل فوٹو

لاہور: قومی کرکٹ اسکواڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچ گیا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اسکواڈ کچھ دیر بعد نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا۔ 54 رکنی قومی اسکواڈ چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جو کہ 3 روز آئسولیشن میں رہے گا۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ اسکواڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لاہور سے روانہ ہوا تھا۔ قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچا۔

قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا۔ اسکواڈ میں پاکستان مینز اور شاہینز کے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

دورہ نیوزی لینڈ پرقومی کرکٹ ٹیم کو تین ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جو 18 دسمبر سے 7 جنوری تک جاری رہیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 5 اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ 9 مڈل آرڈر بیٹسمین، 3 وکٹ کیپرز، 5 اسپنرز اور10 فاسٹ باولرز بھی جائیں گے۔

قومی اسکواڈ میں عابد علی، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، ذیشان ملک، بابراعظم، اظہر علی، دانش عزیز، فوادعالم، حیدرعلی، حارث سہیل، حسین طلعت، عمران بٹ، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

سرفرازاحمد، روحیل نذیر، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، عثمان قادر، یاسرشاہ، ظفرغوری، عماد بٹ، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد عباس، محمد حسنین، محمد موسیٰ، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان اور وہاب ریاض بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

فخر زمان بھی اسکواڈ میں شامل تھے تاہم ان میں بخار کی علامات ہونے کے باعث انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کر دیا گیا۔

بابر اعظم ٹیسٹ اور ٹی20 مقابلوں میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان اور ٹی20 میں شاداب خان ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store