پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے مابین میچ پنڈی اسٹیڈیم فائل فوٹو پاکستان اور زمبابوے مابین میچ پنڈی اسٹیڈیم

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

میچ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز میں بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان پہلے ٹی 20 میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ باوَلرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔ بطور کپتان ذمہ داری بڑھ گئی ہے، ہمیشہ ٹیم کا سوچتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ تجربہ حاصل کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ہم انہیں دیکھ بھال کر استعمال کریں گے۔

اس سے قبل ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب آل راوَنڈ ر شاداب خان پاک زمبابوے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈاکٹرز نے شاداب خان کو ابھی مزید آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store