زمبابوے کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد فائل پوٹو زمبابوے کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد

زمبابوے کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے اپنے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آگاہ کر دیا۔ جس کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹوینٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی۔

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق ایک روزہ میچز 30 اکتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوینٹی میچز 7 نومبر، 8 نومبر اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ایک روزہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ ہفتے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔

پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔ پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔

install suchtv android app on google app store