بھارتی کرکٹر کے اہل خانہ پر حملہ، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

بھارتی پولیس فائل فوٹو بھارتی پولیس

معروف کرکٹر سریش رائنا کے اہل خانہ پر حملہ کرنے کے کیس میں پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

19 اگست کی رات کو ضلع پٹھان کوٹ کے پی ایس شاہ پورکنڈی کے گاؤں تھریال میں سرئش رائنا کے اہل خانہ پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

حملے کے نتیجے میں سرئش رائنا کے انکل اشوک کمار جو پیشہ سے ٹھیکیدار تھے، ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی تھی، جبکہ ان کے بیٹے کوشل کمار کی 31 اگست کو موت ہوگئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اشوک کمار کی اہلیہ آشا رانی کی حالت تاحال نازک ہے، تاہم حملے میں زخمی ہونے والے دیگر دو افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے ایک ٹیم تشکیل دے دی تھی، جس نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ اس حملے انٹر اسٹیٹ گینگ ملوث ہے جو اترپردیش، جموں اور کمشیر، پنجاب کے مختلف حصوں میں پہلے بھی کئی ایسے کیسز میں ملوث رہا ہے۔

اس کیس میں ایک شخص کی شناخت ہوئی تھی اور 11 مفرور افراد کی گرفتاریوں اور دیگر ڈکیتی کے کیسز کو حل کرنے کے لیے تفتیش کی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store