ٹی20 رینکنگ: قومی ٹیم مداحوں کی امیدوں پر پورا اتر گئی، بابراعظم نے کردیا سر فخر سے بلند

پاکستانی بلےباز بابر اعظم فائل فوٹو پاکستانی بلےباز بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک انگلینڈ سیریز کے بعد ٹی20 رینکنگ جاری کردی ہے اور قومی ٹیم اپنی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

پاکستان نےانگلینڈ کیساتھ تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

سیریز برابر کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ میں اپنی چوتھی پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ٹی20رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا، دوسرے پر انگلینڈ اور تیسرے نمبر پر بھارت ہے۔ پاکستان 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں اور بالرز کی کیٹگری میں عماد وسیم ساتویں اور شاداب خان ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں حفیظ کا نمبر بارہواں ہے۔

بلے بازوں میں پاکستانی کھلاڑی بابراعظم پہلے اور بھارت کے کے ایل راہول دوسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے آئرن فینچ تیسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ جیت کر نہ صرف سیریز برابر کی بلکہ رینکگ میں اپنی پوزیشن بھی براقرار رکھی ہے۔ سیریز ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کی رینکنگ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ سکتی تھی۔

install suchtv android app on google app store