بائرن میونخ کے ہاتھوں ایف سی بارسلونا کی شرمناک شکست، مولر کی شاندار کارکردگی کا راز فاش

بائرن میونخ کے ہاتھوں ایف سی بارسلونا کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا فائل فوٹو بائرن میونخ کے ہاتھوں ایف سی بارسلونا کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا

گذشتہ رات لزبن میں جرمنی کے فٹبال کلب بائرن میونخ نے شاندار، ہنگامہ خیز لیکن مکل طور پر یکطرفہ کوارٹر فائنل میچ میں یورپ کے ہیوی ویٹ ہسپانوی کلب ایف سی بارسلونا (بارسا) کو شرمناک شکست دینے کے ساتھ، چیمپئنز لیگ کے دیگر حریفوں کو بھی ایک زبردست لیکن خطرناک پیغام بھیجا ہے۔

میچ کے دوران بارسا کی دفاعی غلطیاں اتنی زیادہ تھیں کہ انھیں شمار کرنا بھی ناممکن ہے۔ اسے یورپ میں کسی ٹیم کی سب سے بدترین شکست کہنا زیادہ مناسب ہو گا۔

90 منٹ چلنے والے میچ کے 22 منٹ ہسپانوی فٹبال ٹیم ایف سی بارسا پر بہت بھاری پڑے، جس کے دوران بائرن کے ایورن پیریزک، سرج گینبری اور مولر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کلب کو فتح سے ہمکنار کیا۔

وقفے کے بعد سواریز نے ہسپانوی ٹیم کو امید تو دلائی، لیکن جوشوا کِمِچ کی حیرت انگیز مہارت، رفتار اور الفونسو ڈیوس کی عمدہ ڈلیوری نے اس پر پانی پھیر دیا۔

رابرٹ لیوینڈوسکی نے چیمپئنز لیگ کا 14 واں گول کیا اور ہسپانوی ٹیم کے گہرے زخموں پر نمک تب پڑا جب فلپ کوٹنہ (جنھیں ہسپانوی ٹیم سے ادھار پر لیا گیا ہے) نے بینچ سے آنے کے بعد ساتواں اور آٹھواں گول کرکے قصہ تمام کر دیا۔

اس مقابلے میں بائرن اب تک سب سے بہترین سائیڈ کے طور پر سامنے آئی ہے۔

انھوں نے پانچ مواقع پر (حال ہی میں 2013 میں سمیت) یوروپی کپ یا چیمپئنز لیگ جیتی ہے۔ اور وہ اس سیزن کے ٹورنامنٹ میں سب سے مضبوط امیدوار دکھائی دے رہے ہیں۔

بائرن کا مقابلہ سیمی فائنل میں کس ٹیم سے ہو گا، اس کا علم سنیچر کے روز مانچسٹر سٹی اور فرانسیسی ٹیم لیون کے میچ کے بعد ہو جائے گا۔

 

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store