کاپی پینسل پکڑنے کی بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جو وہ آنکھوں سے دیکھیں، سابق کپتان جاوید میانداد کا ردعمل

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے فائل فوٹو جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی شکست پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ نا تجربہ کاری کی وجہ سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہارگیا۔

جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ 277 رنز چوتھی اننگز میں بنانا بہت مشکل ہوتاہے، شروع میں ہی اسپنر لگائے جاتے تومیچ جیت سکتے تھے، اسی گراؤنڈ میں ہم اسپنرزکے ساتھ کئی میچزجیت چکے ہیں۔

کوچنگ اسٹاف پر تنقید کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم کے ساتھ ایسے لوگ لگا دیے ہیں جنہیں کاپی پینسل پکڑنے کا شوق ہے، کاپی پینسل پکڑنے کے بجائے کھلاڑیوں کو وہ بتائیں جوآنکھوں سے دیکھیں اور اگر کاپی پینسل ہی پکڑنی ہے توکالج یا اسکول میں جاکر پڑھیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن پہنچ کر دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

قومی ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں پریکٹس کی اور اس دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 اگست سے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی تھی۔

install suchtv android app on google app store