پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ہو گا اب ٹاکرا

نیوزی لینڈ اور  پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں فائل فوٹو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں

نیوزی لینڈ نے دسمبر اور جنوری میں پاکستان کیخلاف ہوم سیریز کی تصدیق کردی ہے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کھیلنے کیلئے آرہی ہیں۔ ٹیموں کی آئسولیشن کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرتے ہوئے 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے کورونا فری ملک ہونے کا دعویٰ کیا لیکن دیگر ملکوں میں صورتحال غیر یقینی ہونے کی وجہ سے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store