بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہوگئے

بین اسٹوکس فائل فوٹو بین اسٹوکس

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلش کرکٹر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہیں تاہم اس دوران انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کے میچز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ دو میچز میں نہیں کھیلیں گے، اسٹوکس اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کےلیے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیاجانے والا 277 رنز کا ہدف انگلینڈ نے سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا، کرس ووکس اور جوز بٹلر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store