مانچسٹر ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا

مانچسٹر ٹیسٹ فائل فوٹو مانچسٹر ٹیسٹ

مانچسٹر ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں واقع اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ہے جہاں آج تیسرے دن کا کھیل ہوا۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم کو 219 رنز پر ڈھیر کرکے 107 رنز کی برتری حاصل کرنے والی پاکستان کی ٹیم دوسری اننگ کے آغاز میں ہی اس وقت ڈگمگا گئی جب پہلی اننگ میں 63 رنز کے مجموعی اسکور پر 4 وکٹیں گرگئیں۔

پہلی اننگ میں 156 رنز کی کلاسک اننگز کھیلنے والے شان مسعود دوسری اننگ میں صفر پر بٹلر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پہلی اننگ کے ہیرو کی وکٹ اسٹورٹ براڈ کے نام ہوئی۔
ان کے بعد نوجوان اوپننگ بلے باز عابد علی نے محتاط اننگ کھیلنے کی کوشش کی تاہم ڈوم بیس کی ایک گیند پر جارحانہ اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں 20 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

بابر اعظم 20 گیندیں کھیل کر محض 52 رنز بنانے کے بعد ووکس کی گیند پر بین اسٹوکس کو کیچ دے بیٹھے۔ چوتھی وکٹ اظہر علی کی گری جو کہ ووکس کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

اسد شفیق نے 29 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوگئے، محمد رضوان 27 رنز پر اسٹوکس کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے اسی طرح شاداب خان بھی 15 رن بناکر براڈ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

شاہین شاہ آفریدی 11 گیندوں پر محض دو رنز دے کر اسٹوکس کی گیند پر برنس کو کیچ دے بیٹھے۔ یاسر شاہ 12 رن اور محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 44 اوورز میں 137 رنز اسکور کیے اور انگلینڈ پر 224 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی اننگ

قبل ازیں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 219 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے اولے پوپ 62 اور جوز بٹلر 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر یاسر شاہ رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ شاداب اور عباس نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان شان مسعود کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ شان مسعود 156 اور بابراعظم 69 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے 3،3 جب کہ کرس ووکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے روز کے اختتام پر پاکستانی بولروں نے شاندار آغاز کرتے ہوئے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور 92 رنز پر ان کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج دیا۔ ڈوم سبلی 8، رورئے برنس 4، بین اسٹوک صفر جب کہ کپتان جوئے روٹ 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

پاکستانی ٹیم اظہرعلی کی قیادت میں عابد علی، شان مسعود، بابراعظم، اسد شفیق، محمد رضوان، شاداب خان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ پر مشتمل ہے۔

انگلش ٹیم کی قیادت جوئے روٹ کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈوم سبلی، رورئے برنس، بین اسٹوک، اولے پوپ، جوز بٹلر، ڈومینک بیس، اسٹورٹ براڈ، کرس ووکس، جوفرا آرچر اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store