پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی چاندی ہو گئی، شائقینِ کرکٹ خوشی سے نہال

پاکستانی کرکٹر عمراکمل فائل فوٹو پاکستانی کرکٹر عمراکمل

پاکستانی کرکٹر عمراکمل کی تین سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈی کیٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔

پی سی بی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر تین سال کی پابندی کی سزا سنائی تھی جسے عمر اکمل نے چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ2018 میں عمر اکمل نے میچ فکسنگ سے متعلق بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ انہیں 2015 کے ورلڈ کپ میں میچ فکس کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اس بیان کو فوری نوٹس لیا گیا تھا جبکہ بورڈ کا انسداد کرپشن یونٹ بھی متحرک ہوگیا تھا۔عمر اکمل کے مطابق ان کو فکسنگ کی پیش کش کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیں اور اب امریکہ میں مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کچھ بک میکرزنے ان سے فکسنگ کے لیے رابطہ کیا تھا اورانہیں پرکشش معاوضے کی آفر بھی کی تھی۔

پاکستان سپر لیگ فائیو کے آغاز سے ایک روز قبل ہی فکسنگ کی اطلاعات ملنے پر معطل کرکے انہیں میچ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد عمر اکمل کیخلاف الزمات ثابت ہونے پر انھیں سزا سنائی گئی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17 اپریل2020 میں کرکٹرعمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگائی تھی جب کہ انہیں 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store