اس کھلاڑی کی بیٹنگ دیکھنے کیلئے میں ڈالرز تک لٹا سکتا ہوں، سابق انگلش کپتان ناصر حسین

  • اپ ڈیٹ:
ناصڑ حسین فائل فوٹو ناصڑ حسین

 ناصر حسین جوکہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور آج کل کرکٹ کمنٹری میں اپنے لوہا منوا رہے ہیں۔ ناصر حسین کا کہنا ہے ان کی زندگی میں کچھ ایسے بیٹسمن بھی ہیں کہ اگر ان کو انکی بیٹنگ دیکھنے کے لیے پیسے بھی خرچ کرنے پڑیں تو وہ اس سے گریز نہیں کریں گے۔

ناصر حسین خود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بہت اچھے کھلاڑی رہ چکے ہیں مگر وہ زیادہ دیر تک انگلینڈ ٹیم کا حصہ نہیں رہے اور جلد ہی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ اگر ہم بات کریں کہ وہ کون کون سے کھلاڑی ہیں جن کی بیٹن دیکھنے کے لیے پیسے بھی دے سکتے ہیں تو ان میں سب سے پہلے انھوں نے پاکستان کے سابق اوپنر بیٹسمن سعید انور کا نام لیا ہے۔

ان کا کہنا کہ وہ سعید انور کی بیٹنگ سے بے حد متاثر تھے اور وہ جب بھی سعید انور کی بیٹنگ دیکھتے تھے ان کو کچھ نہ کچھ سیکھنے کے لیے ملتا تھا۔

ناصر حسین نے سعید انور کی چنائی والی انننگز کا بھی ذکر کیا، جس میں سعید انور نے اپنا سب سے زیادہ سکور بنایا تھا اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ورلڈ ریکارڈ بھی بنایا تھا جو کہ 194سکور تھا۔

سعید انور نے یہ شاندار انننگز انڈیا کے اندر انڈی کے خلاف ہی کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ انھوں نے انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نہ نام لیا اور پھر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا کو بھی اپنی اس لسٹ میں شامل کیا ہے۔ اس کے بعد انھوں نے اپنے ملک کے کھلاڑی سٹار ڈیوڈ گوور کا نام اس لسٹ میں رکھا ہے۔  ناصر حسین کہتے ہیں کہ اگر ہم سعید انور کی بات کریں تو ان کے کھیلنے کا سٹائل واقعی سب سے مختلف تھا اور خاص کر جب وہ آف سائیڈ پر کھیلتے تھے ان کا سٹائل دیکھنے والا ہوتا تھا۔

انھوں نے اس کے بعد برائن لڑا کے بارے میں بتایا کہ وہ اکثر ان کی ویڈیوز دیکھتے ہیں اور اس کی بیک لفٹ شارٹ کا کوئی بھی ثانی نہیں ہے اور میں یہ دیکھ اکثر حیران رہتا ہوں کہ وہ یہ شارٹ کس طرح کھیلتے تھے۔ اس کے بات وہ ویرات کوہلی کی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ وہ بندہ ہے جو 0 5 اوور کے میچ میں کسی بھی ٹارگٹ کو بغیر کسی پریشانی کے پورا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

ناصر حسین کہتے ہیں کہ ڈیوڈ ان کا بچپن کا ہیرو ہے اور جس طرح وہ بیٹنگ کرتے تھے وہ دیکھنے کے لائق ہوتی تھی۔

انھوں نے اپنا ایک کاؤنٹی کرکٹ کا واقعہ بھی شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے ہیرو کو بیٹنگ کرتے دیکھا اور اس کو بہت زیادہ انجونے کیا اور اس دن ناصر حسین نے ان کی اس بتٹنگ سے بہت کچھ سیکھا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر وہ سعید انور کی بات کریں تو ان دنوں میں ان کا شمار سٹائلش بیٹسمنوں میں ہوتا تھا اور اس میں کوئی شک بھی نہیں ہے کہ ان کے طرح کی ہک شارٹ بھی کوئی کوئی ہی مار سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store