قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے سادگی سے منگنی کرلی

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز فائل فوٹو قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز

قومی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے منگنی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز نے فرسٹ کزن ارشمان علی سے منگنی کرلی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

انہوں نے ٹویٹر پر خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات کو ان کے منگیتر ارشمان انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

 

کائنات امتیاز نے لکھا کہ آخرکار میں نے ہاں کہہ دی، میری منگنی ہوگئی، الحمدللہ۔

کوویڈ 19 کے باعث منگنی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، گزشتہ روز منعقدہ تقریب میں چند قریبی رشتہ دار شریک ہوئے۔

کائنات امتیاز کو مداحوں اور ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store