گرانٹ فلاور کی پہلے یونس خان پر الزامات اور اب معافی۔۔۔وجہ کیا؟ جانیے اہم تفصیلات

سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور  اور یونس خان فائل فوٹو سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور یونس خان

سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان سے معافی مانگ لی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے رابطہ کر کے معافی مانگ لی۔انہوں نے دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان سے میسج پر معافی مانگی۔

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ میرے انٹرویو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیاگیا،اصل حقائق کے بجائے میرے انٹرویو کو دوسرا رخ دیاگیا ہے۔

اس سے قبل 2 جولائی کو سابق زمبابوین کرکٹر اور پاکستانی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے سابق کپتان یونس خان پر گردن پر چھری رکھنے کا الزام لگایا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: یونس خان نے گرانٹ فلاور کی گردن پر کیوں چھری رکھ دی؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

گرانٹ فلاور کا کہنا تھا کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔

واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیے تھے۔

install suchtv android app on google app store