کیا ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس تھا؟ بڑا فیصلہ آگیا

سابق کپتان سنگاکارا سمیت دیگر سابقہ کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو شک سے بری قرار دے دیا فائل فوٹو سابق کپتان سنگاکارا سمیت دیگر سابقہ کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو شک سے بری قرار دے دیا

سابق کپتان سنگاکارا سمیت دیگر سابقہ کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو شک سے بری قرار دے کر ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکس نہیں تھا کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

الزامات، شکوک اور تحقیقات لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات، سری لنکا کی پولیس نے جیسے اچانک انکوائری شروع کی ویسے ہی اچانک ختم کردی۔

اسپیشل پولیس چیف نے کہا کھلاڑیوں کے بیانات درست ہیں، میچ فکسنگ کے ثبوت کوئی نہیں ہیں،تحقیقات سے ملک میں بحرانی کیفیت تھی تاہم اب سب کلیئر قرار دے کررپورٹ حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔

سری لنکا کے سابق اسپورٹس منسٹر آلوتھ گاما گے نے چودہ الزامات لگائے تھے مگر ثبوت کوئی نہیں دیا، پولیس نے ڈی سلوا، تھرنگا اورسنگاکارا کے انٹرویو ریکارڈ کیے تاہم سابق اسپورٹس منسٹر الزامات پر کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے جس پر تمام کھلاڑیوں کو شک سے بری قرار دے دیا گیا۔

دوسری جانب کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے آئی سی سی نے بھی کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال فکسنگ کے کوئی ثبوت یا شواہد انہیں نہیں ملے، کوئی ایسے ٹھوس دلیل یا مواد موجود نہیں جس سے فکسنگ کے الزامات سچ ثابت ہوں۔

install suchtv android app on google app store