کرکٹر شعیب ملک نے قومی ٹیم کے اندرونی حالات سے پردہ اُٹھادیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بعد رواں سال آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہماری ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں کافی مضبوط ہے اور میگا ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمارے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات بہت روشن ہیں اور اس طرح کے ایونٹ جیتنے کے لیے جارحانہ انداز اپنانا ہوتا ہے اور ہمارے پاس میچ ونرز کھلاڑی موجود ہیں۔

شعیب ملک کے مطابق ہمارا مضبوط بولنگ اٹیک ہےاور اچھی بیٹنگ لائن موجود ہے ناصرف یہ بلکہ ہماری فیلڈنگ نے بھی گزشتہ برسوں میں کافی بہتری آئی ہے جو بڑے میدانوں کے لیے اہم ہے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ہماری فٹنس پچھلے سالوں کی نسبت بہتر ہوئی ہے لہٰذا مجموعی طور پر مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے وہاں موجود ہوں گے اور ایونٹ اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

شعیب  ملک نے مزید کہا کہ 2009 کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی جیتنا ان کے کیریئر کا ایک لمحہ ایسا تھا جسے وہ کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا میں ہونے والے میگا ایونٹ سے متعلق اعلان آئندہ ماہ کیا جائے گا، کورونا کی وجہ سے ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں نظر آرہا ہے، چیئرمین پی سی بی احسان مانی بھی کہہ چکے ہیں کہ رواں سال آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔

install suchtv android app on google app store