کپتان بابراعظم نے ویرات کوہلی کی انوکھے انداز میں حمایت کردی، دنیائے کرکٹ ششدر رہ گئی

کپتان بابراعظم فائل فوٹو کپتان بابراعظم

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ان کا اور ویرات کوہلی کا کوئی موازنہ نہیں ہے۔

کچھ عرصہ قبل انہوں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سب سے بہترین کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں۔

بابراعظم نے کہا تھا کہ جب لوگ میرا موازنہ ویرات کوہلی اور کین ولیمسن جیسے بڑے بلے بازوں کے ساتھ کرتے ہیں تو مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملنا اعزاز کی بات ہے اور یہ ایک چیلنج بھی ہے۔

کپتان نے کہا کہ میں میچ کے دوران سینئر کھلاڑیوں سے رائے لیتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں گراؤنڈ میں کھلاڑیوں پرغصہ نہ کروں۔

انہوں نے کہا ایسی بات نہیں کہ کسی کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں ملا تو ان کھلاڑیوں کو موقع نہیں دیا جائے گا۔ وہاب ریاض اور محمد عامر سے بات بھی ہوئی تھی۔

بابراعظم نے کہا نسیم شاہ، محمد حفیظ اور شعیب ملک کو بھی بغیر سنٹرل کنٹریکٹ کے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ ون ڈے ٹیم کےکپتان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پی سی بی کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے سے پی سی بی بھی کھلاڑیوں کا کیمپ لگانے جارہا ہے اور قرنطینہ میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ضرور ہونا چاہیے یہ ای سی سی کا فیصلہ ہوگا کہ شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی یا نہیں لیکن شائقین کے بغیر میچ کھیلنے کا مزہ نہیں آتا۔

install suchtv android app on google app store