جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز ملتوی

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز فائل فوٹو جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ سیریز

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان جون میں ہونے والی کرکٹ سیریز ملتوی کر دی گئی۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جون کے شروع میں سری لنکا کا دورہ کرنا تھا جسے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کیا گیا۔

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔

مزید پڑھیں:  امام الحق نے بغیر تماشائیوں کے میچز کرانے کی مخالفت کردی

واضح رہے کہ عالمی وباء کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اور آئی پی ایل سمیت دیگر سیریز بھی ملتوی ہوچکی ہیں

install suchtv android app on google app store