لاک ڈاؤن کے باعث دس پاکستانی کرکٹرز سری لنکا میں پھنس گئے

 دس پاکستانی کرکٹرز سری لنکا میں پھنس گئے فائل فوٹو دس پاکستانی کرکٹرز سری لنکا میں پھنس گئے

لاک ڈاون کے سبب پاکستان کے دس فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دو خواتین سمیت چار ٹینس کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں لاک ڈاون کے باعث پاکستان کے دس فرسٹ کلاس کرکٹرز اور دو خواتین سمیت چار ٹینس کھلاڑی سری لنکا میں پھنس گئے۔

کرکٹرز سری لنکا میں فرسٹ کلاس سیزن میں مختلف کلبز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ چار ٹینس کھلاڑی حبا اقبال، حیا نور، اقرار رحمان، اور محمد ابصار بھی لاک ڈاون کی وجہ سے کولمبو میں پھنس گئے ہیں۔

فرسٹ کلاس سیزن کے میچز ختم ہو رہے تھے کہ اچانک لاک ڈاون ہوگیا۔ کھلاڑیوں نے حکومت پاکستان سے ملک واپس لانے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ متعدد ممالک میں اس وقت پاکستانی شہری لاک ڈاؤن کے باعث پھنسے ہوئے ہیں، جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس کا آپریشن جاری ہے، آج بھی دبئی میں پھنسے 200 سے زائد پاکستانیوں کر لے کر ایک فلائٹ آج رات پشاور پہنچے گی، دبئی سے پشاور پہنچنے والے مسافروں کی مکمل طبی جانچ کی جائے گی، اور انھیں قرنطینہ بھیجا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store