کورونا کے خوف نے ایک اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دنیا صدمے سے دوچار

کورونا کے خوف نے ایک اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے فائل فوٹو کورونا کے خوف نے ایک اور عالمی شہرت یافتہ شخصیت کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور عالمگیر وباء نے اب تک ہزاروں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے تاہم اب موت کے خوف سے لوگوں نے خود کشیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ گونزالیز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔

فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ ریمس کلب اور سینکڑوں مرد و خواتین برنارڈ کی موت پر افسردہ ہیں۔

فرانسیسی فٹ بال کلب ریمس کے میئر کا کہنا تھا کہ 60 سالہ ڈاکٹر برنارڈز گونزالیز اس کلب کے ساتھ گزشتہ 20 سالوں سے وابستہ تھے۔

میئر نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر برنارڈز نے خودکشی سے پہلے ایک خط بھی لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث دنیا بھر میں ستر ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے، 2 لاکھ 62 ہزارافراد صحتیاب

واضح رہےکہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد پوری دنیا میں 12 لاکھ 72 ہزار 953 ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس دنیا کے 205 ممالک میں اپنے موذی پنجے گاڑ چکا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store