کپتان اظہرعلی بھی وزیر اعظم کے شانہ بشانہ، مزید تفصیلات نے کردیا سب کو حیران

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہرعلی نے وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے کورونا کے خلاف ریلیف ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن علاقوں کو ہم لاک ڈاوَن کریں گے وہاں ٹائیگر فورس رضا کار کھانا پہنچائیں گے۔

اس دوران وزیراعظم نے پرائم منسٹر کورونا ریلیف فنڈ بنانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس میں جمع رقم پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہو گی۔ بیرون ملک پاکستانی ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں 2039 افراد کورونا وائرس سے متاثر، اموات 26 تک پہنچ گئیں

واضح رہےکہ پاکستان بھر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2039 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 26 تک ہوگئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store