عمر اکمل کا اینٹی کرپشن کوڈ کے خلاف ورزی پر ملنے والی سزا چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

عمر اکمل کا اینٹی کرپشن کوڈ کے خلاف ورزی پر ملنے والی سزا چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو عمر اکمل کا اینٹی کرپشن کوڈ کے خلاف ورزی پر ملنے والی سزا چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ملنے والے نوٹس آف چارج کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پاکستانی بلے باز عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر کم سے کم سزا کا سامنا ہے، معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں جانے کی بجائے ایگریڈ سینکشنز کے تحت نپٹایا جائے گا۔

عمراکمل نے رابطوں اور پیشکشوں کے بارے میں پی سی بی کو بروقت آگاہ نہ کرنے کی غلطی کو تسیلم کیا ہے، عمر اکمل کے نوٹس آف چارج کا جواب پی سی بی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

عمر اکمل کو سترہ مارچ کو نوٹس جاری کیا گیاتھا،اکتیس مارچ تک جواب جمع کرا سکتے تھے، پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ دو اعشاریہ چار چار کی دو بار خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔

واضح رہے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ فکسنگ کے لیے رابطوں اور پیشکشو ں کے بارے میں بروقت نہ بتانے پر چارچ کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن کوڈ کے مطابق خلاف ورزی کی سزا کم سے کم چھ ماہ سے تاحیات پابندی ہے۔

install suchtv android app on google app store