عمر اکمل ایک اور مشکل میں پھنس گئے، 14دن میں جواب طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے  خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عمر اکمل کو بورڈ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ آرٹیکل کے تحت کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

 عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا اور ان کے پاس اس نوٹس کا جواب دینے کے لیے 14دن کا وقت ہے جس کے تحت انہیں 31مارچ تک نوٹس کا جواب دینا ہو گا۔

آرٹیکل 6.2کے تحت آرٹیکل 4.2.2 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ سے تاحیات پابندی تک کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 20فروری کو پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے افتتاحی سے چند گھنٹے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کے سبب عمر اکمل کو معطل کردیا تھا۔

عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن معطلی کے سبب ان کی لیگ سمیت ہر طرح کے کرکٹ مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائدکردی گئی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store