گرینٹ ایلیٹ پاکستان آکر دل دے بیٹھے، پاکستانیوں کے ذمہ اہم کام سونپ دیا

گرینٹ ایلیٹ فائل فوٹو گرینٹ ایلیٹ

پاکستان سپرلیگ سیزن 5 میں کمنٹری کرنے والے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گرینٹ ایلیٹ پاکستان آکر دلہا بن گئے۔

نامور اداکار و گلوکار فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ شیئر کی جس میں وہ دلہا بنے کھڑے ہیں اور اردو میں بول رہے ہیں کہ ’میری شادی کرا دو۔

فخر عالم نے لکھا کہ ’آپ لوگ اپنے رشتے مجھے اور اظہر علی کو بھیج سکتے ہیں، کوئی بھائی کی شادی ہی کروا دو۔ 

 گرینٹ ایلیٹ اظہر علی اور فخر عالم اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں، جہاں تینوں نے گزشتہ روز مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور خریداری کی۔فخر عالم نے گرینٹ ایلیٹ کی اور بھی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جن میں وہ قمیص شلوار پہن کر کھڑے ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ہمارے ثقافتی لباس خریدے اور وہ انہیں پہن کر بہت خوش بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے مرحلے میں میچز راولپنڈی اور ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں، اس کے بعد لیگ کے میچز پشاور اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store