12سال کے طویل عرصہ بعد ملتان میں عالمی طرز کی کرکٹ واپس، مداحوں میں خوشی کی لہر

ملتان اسٹیڈیم فائل فوٹو ملتان اسٹیڈیم

ملتان میں 12 سال کے بعد عالمی کرکٹ کی واپسی پر سینیٹر فیصل جاوید نے ملتان کے عوام کومبارکباد دی اور کہا افتتاحی میچ آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ملتان کے عوام کومبارک ہو، 12 سال بعد عالمی کرکٹ واپس آگئی، پاکستان کاسب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم پی ایس ایل کی ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ افتتاحی میچ آج سلطانز اورزلمی کے درمیان ہوگا،آل دا بیسٹ۔


خیال رہے پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز اور پشاور زالمی کے میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پارکنگ ایریا اسٹیڈیم سے 3.4 کلو میٹر کے فاصلے پر بنایا گیا ہے۔ 

شائقین کو اسٹیڈیم لے جانے کے لیے 42 شٹلزکا انتظام کیا گیا ہے ، ہر5 منٹ بعد شٹل شائقین کو لیکر اسٹیڈیم روانہ ہوگی ، پارکنگ ایریا میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ انٹری گیٹس پر میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store