لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے د یا

لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے د یا فائل فوٹو لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے د یا

 پی ایس ایل فائیو کے ساتویں میچ میں محمد حفیظ کی شاندار اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا۔

 لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری جب کرس لین 11 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے، فخر زمان 33 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

لاہور کے کپتان سہیل خان صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، ولاس نے تین رنز بنائے، سمیت پٹیل 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کا نشانہ بنے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد موسیٰ اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی ہے کوشش کریں گے اس کا فائدہ اٹھائیں، کوشش ہے 100 فیصد دیں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

اسلام آباد کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فاسٹ بولر عاکف جاوید کی جگہ احمد سفی عبداللہ کو شامل کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store