پی ایس ایل فایئو: حفیظ کی محنت رائیگاں، لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست کا سامنا

محمد حفیظ فائل فوٹو محمد حفیظ

محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

 

install suchtv android app on google app store