ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور اعلیٰ سول ایوارڈ دینے پر جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی فائل فوٹو پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کر دیا گیاہے جبکہ انہیں 23 مارچ کو اعلیٰ سول ایوارڈ سے بھی نوازا جائے گا جس پر اب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی بھی میدان میں آ گئے ہیں اور پیغام جاری کر دیا ہے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ صدر مملکت کا حقیقت میں کرکٹ اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کے جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔ بلاشبہ اس مرد میدان کی خدمات پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لئے ناقابل فراموش ہیں۔“ 

جاوید آفریدی کا اپنے دوسرے پیغام میں کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یہ اعزاز پشاور زلمی کے حصے میں آیا کہ اسکے کپتان ڈیرن سمی کو حکومت پاکستان کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہم اللہ تعالی کے بارگاہ میں سجدہ شکر کے ساتھ ساتھ اپنے چاہنے والوں اور حکومت پاکستان کے اس عزت کے لئے شکر گزار ہیں۔“

 

install suchtv android app on google app store