سنگاکارا کیلئے وزیراعظم عمران خان نے کیا اہم تحفہ دی؟ تفصیل اس خبر میں

میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔ فائل فوٹو میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔

میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے کپتان کمار سنگاکارا سے سینیٹر فیصل جاوید نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ دیا۔

فیصل جاوید نے ایم سی سی کے صدر کمار سنگا کارا کا پاکستان آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ آہستہ آہستہ بحال ہورہی ہے، ایم سی سی کی ٹیم نے پاکستان کا ایک ہفتے کا دورہ کیا اور روانگی سے قبل کمار سنگارا کی قیادت میں ٹیم نے سینیٹر فیصل جاوید سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی موجود تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سنگاکارا کو عمران خان کا دستخط شدہ بیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ایم سی سی نے 47 برس بعد پاکستان کا دورہ کیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی طرف گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں ہونا بہت ہی خوش آئند بات ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا اب ایسا ہی ہونے جا رہا ہے، وہ پاکستان کا دورہ کرنے پر ایم سی سی الیون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store