پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج روشنیوں کے شہر میں سجنے کو ہے تیار فائل فوٹو انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج روشنیوں کے شہر میں سجنے کو ہے تیار

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جاری ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کر رہے ہیں۔

چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کےلئے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز  نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گیا۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، 21 فروری کو میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی جب کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایونٹ کا تیسرا میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے 22 مارچ کو فائنل میں رسائی کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز کے علاوہ چمچماتی ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی تاحال لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے، جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے۔

install suchtv android app on google app store