پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی یوٹرن لے لیا

 سابق کپتان شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا فائل فوٹو سابق کپتان شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر یوٹرن لے لیا،اس سے پہلے  شعیب ملک نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں واپسی ہوئی تھی، انہوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ مین کسی کو خوش کرنا نہیںچاہتا، بہترین پرفارم کرنا چاہتا ہوں۔

 شعیب ملک نے مزید کہا کہ ابھی میری کرکٹ باقی ہے، انسان ہمیشہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا رہتا ہے اور سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ سال جولائی میں شعیب ملک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ٹی ٹوینٹی کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

شعیب ملک نے 14 اکتوبر 1999 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا، انہوں نے 19 سالہ ون ڈے کیریئر میں 287 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 34.55 کی اوسط سے 7 ہزار 534 رنز بنائے اور 158 وکٹیں حاصل کیں۔

شعیب ملک نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 9 سنچریاں اور 44 نصف سنچریاں بنائیں ان کا سب سے زیادہ اسکور 143 رنز تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2020 ان کا آخری ایونٹ نہیں ہوگا، ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ورلڈ کپ سے پہلے کروں گا۔

install suchtv android app on google app store