کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خوشخبری،ایم سی سی کی 48 سال بعد پاکستان آمد

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا دس سال بعد پاکستان آ گئے سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا دس سال بعد پاکستان آ گئے

پاکستان میں ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی کرکٹ کے لئے ماحول وسازگار ہوگیا، بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔ 

 سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا دس سال بعد پاکستان آ گئے، سنگا کارا سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پہلی بار پاکستان آئے ہیں۔
سنگا کارا نے برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیل کر انھیں خوشی ہوگی، 2009 سے پہلے ہمیشہ پاکستان کا تجربہ اچھا رہا، پاکستان کے لوگ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں۔

کمار سنگا کارا کا کہنا تھا کہ جب آپ پاکستان جاتے ہیں تو وہ لوگ اپنا دل بچھا دیتے ہیں، امید کرتا ہوں کہ آیندہ کبھی کرکٹ پر حملہ نہیں ہوگا، میں نے سیکورٹی انتظامات دیکھنے کے بعد اس خوب صورت ملک کے دورے کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں۔
انھوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر اپنا حصہ ڈال رہا ہوں، دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کہتا ہوں پاکستان کا دورہ کریں، میں 2002 میں پہلی مرتبہ پاکستان آیا تھا، اس دورے کی یادیں اب تک تازہ ہیں۔
خیال رہے کہ سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کی قیادت میں دنیا کے تاریخی مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم 7 روزہ دورے پر لاہور پہنچی ہے، ایم سی سی کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان آئی ہے۔ پاکستان شاہینز کے ساتھ ون ڈے میچ 16 فروری کو ہوگا، ناردرن کے ساتھ 17 فروری جب کہ 19 فروری کو ملتان سلطانز کے ساتھ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔ایم سی سی کی ٹیم لاہور میں 4 میچز کھیلے گی، کل قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور ایم سی سی کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store