فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی کے رن آﺅٹ ہونے پر افسردہ، بڑی بات بتا دی

شاہین شاہ فائل فوٹو شاہین شاہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ باﺅلنگ کے ذریعے بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 233 رنز پر سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے 21.5 اوورز میں 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور حارث سہیل نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ شاہین شاہ آفریدی اپنی کارکردگی سے تو خوش ہیں مگر بنگلہ دیش کے آخری کھلاڑی کے رن آﺅٹ ہونے پر افسردہ بھی ہیں۔

پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ”میرا کام وکٹیں حاصل کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی کردار ادا کیا۔ آپ ہمیشہ اپنے فگرزبہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ ہر مرتبہ ریکارڈ نہیں ٹوٹتے۔“

شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں آخری مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا اعزاز سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا تھا اور 77 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی تاہم بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز میں وہ یہ اعزاز صرف ایک وکٹ کی کمی سے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا ”بنگلہ دیشی بھی ٹیم یہاں کرکٹ کھیلنے آئی ہے اور یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ان کا آخری کھلاڑی رن آﺅٹ ہوا بہرحال یہ ٹیم گیم ہے۔“

install suchtv android app on google app store