بنگلادیش ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل

بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی فائل فوٹو بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بنگلا دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پرواز کیو آر 614 پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614 پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔

پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی، پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں کل پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی، کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔

مزید پڑھیں: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، پریکٹس شیڈیول جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی آمد اور پریکٹس شیڈول جاری کردیا ہے۔



پی بی سی حکام کے مطابق مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے گی ، بنگلہ دیش ٹیم 5 فروری کو دوپہرڈیڑھ بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، جبکہ 6 فروری کو بھی دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔

 

 

install suchtv android app on google app store