پاکستان سپرلیگ کے میلے سے قبل پی سی بی پھر مالامال ہوگیا، شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشخبری

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان سپر لیگ کے میلے سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ پھر مالامال ہوگیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو آئی سی سی ورلڈ کپ2019 کا حصہ ریلیز کردیا، پاکستان کو شرکت کے باعث ایک ارب کروڑ روپے ملے۔

ورلڈکپ2019 کا انعقاد 30مئی سے 14 جولائی تک برطانیہ میں ہوا تھا، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی، البتہ پی سی بی کے خزانے میں ایک ارب 15 کروڑ کا اضافہ ضرور ہو گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے منافع کے حصے سے ملنے والی یہ رقم بورڈ کے اندازے سے 14 فیصد زائد تھی، اس کی ایک بڑی وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ بنی۔

پی سی بی کی دستاویز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے عموماً پاکستان کو سالانہ 9 سے 10 ملین ڈالرز ملتے ہیں، اس کا تعین آمدنی کے حساب سے ممبر ممالک کے شیئرسے ہوتا ہے۔

سری لنکا سے سیریز میں پی سی بی کو توقعات سے کم آمدنی ہوئی، اس کی وجہ کراچی میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں کم شائقین کی آمد اور ایک میچ کا بارش سے متاثر ہونا بنی، یہ سیریز میزبان ٹیم نے باآسانی 2-0 سے اپنے نام کر لی تھی۔

install suchtv android app on google app store