ایک بری خبر، ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گیا

ایک بری خبر، ٹیسٹ کرکٹر انتقال کر گیا فائل فوٹو

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد مناف انتقال کر گئے۔

سابق فاسٹ بولر محمد مناف کا انتقال گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں ہوا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر کے انتقال پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

محمد مناف نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی اور 4 ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔

install suchtv android app on google app store