سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر خوشخبری ، مداحوں نے مبارکباد دی

سابق کپتان سرفراز احمد کے گھر خوشخبری ، مداحوں نے مبارکباد دی فائل فوٹو

قومی کرکٹر نے اس خوش خبری کی اطلاع ٹوئٹر کے ذریعے دی اور ایک تصویرپوسٹ کی جس میں ان کے بیٹے عبداللہ نے اپنی نومولود بہن کو تھاما ہوا ہے۔

سرفراز احمد نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اللہ کا شکر ہے، ماشاءاللہ‘۔
جیسے ہی سابق کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ویسے ہی شوبز شخصیات، قومی کھلاڑی اور دیگر شخصیات کی جانب سے مبارکباد اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے سرفراز احمد کو مبارکباد دی۔

install suchtv android app on google app store