ہمایوں سعید نے دانش کنیریا کا جینا اجیرن کردیا، ملک بھر میں ہر سُو ایک نئی بحث

سابق کرکٹر دانش کنیریا اور اداکار ہمایوں سعید فائل فوٹو سابق کرکٹر دانش کنیریا اور اداکار ہمایوں سعید

پاکستان کی تاریخ کا سب سے معروف ڈرامہ ” میرے پاس تم ہو “ اختتام کو پہنچ گیاہے جس کے ساتھ ہی ٹویٹر پر میمز کا طوفان بھی شروع ہوا جو کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔

ایک میم ایسی بھی تھی جس نے پاکستان کے سابق کرکٹر ” دانش کنیریا “ کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا جس سے ظاہر ہو تاہے کہ انہوں نے ڈرامہ بھی نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ڈرامے کے ہیرو ” دانش “ کے انتقال پر میمز کی بھر مار ہے اور اسی طوفان میں ’ عمران چوٹانی ‘ نامی صارف نے بھی اپنا حصہ ڈالا اور ایک میم بنا کر شیئر کی جس نے پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

ٹویٹر صارف نے سندھ کے سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی تصویر کے ساتھ میم بنائی اور اس پر درج کیا کہ ’’ دانش کنیریا کی موت کا سن کر بہت افسوس ہوا “ ، اب دراصل یہ ڈرامے پر بنایا جانے والا ایک مذاق تھا کیونکہ ماضی میں قائم علی شاہ کی بہت سی میمز سوشل میڈیا پر گھومتی رہی ہیں جن میں وہ اکثر نام بھول جایا کرتے تھے ۔

اب اس میم سے پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا کا بھی سامنا ہوا جسے دیکھ کر وہ بہت شدید پریشان ہو گئے اور انہوں نے اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے سخت رد عمل دیا ۔ دانش کنیریا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ” یہ کیا بکواس ہے، مسٹر عمران چوٹانی میں زندہ ہوں، میں نہیں جانتا کہ یہ پوسٹ اصلی ہے یا نہیں ؟۔“

یاد رہے کہ دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچوں اور 18 ون ڈے میں میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

 

install suchtv android app on google app store