انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی 20 کی پچ پر اعتراض کر دیا ، پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پچ پر اعتراض کر دیا فائل فوٹو انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پچ پر اعتراض کر دیا

سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور راشد لطیف نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پچ پر اعتراض کر دیا ہے۔

دونوں کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ میں لوگ چھکے اور چوکے دیکھنے آتے ہیں لیکن پہلے میچ میں اس کا فقدان نظر آیا۔ پاکستان کے سابق نامور بلے بازوں نے قذافی اسٹیڈیم پچ کو ناقص قرار دے دیا۔

انضمام الحق اور راشد لطیف نے کہا کہ پچ کسی طور بھی مختصر فارمیٹ کیلیے موزوں نہیں تھی، انضمام الحق نے کہا کہ لگ ہی نہیں رہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ چوکے اور چھکے دیکھنے کیلیے آتے ہیں، میں کیوریٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ فارمیٹ کے مطابق بہتر پچز بنائیں جن پر 200 رنز بن سکیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ موسم سرما میں اچھی پچز بنانا مشکل ہوتا ہے، آگے پی ایس ایل بھی آرہی ہے، اگر پی سی بی کوشش کرے تو ایسی پچز بنائی جا سکتی ہیں کہ جن پر 170 تک رنز بن سکیں، 141ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کیلیے بہت کم ٹوٹل ہے۔

install suchtv android app on google app store