کمشنرکراچی کی زیر صدارت پی ایس ایل جائزہ اجلاس، پی ایس ایل فائیو کا افتتاح اعزاز قرار

 پی ایس ایل سیزن فائیو کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شہر کو خو بصورت بنانے اور کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو پی ایس ایل سیزن فائیو کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شہر کو خو بصورت بنانے اور کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ

کمشر کراچی کی زیر صدارت پی ایس ایل سیزن فائیو کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں شہر کو خو بصورت بنانے اور کرکٹ ہیروز کی تصاویر آویزاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر نے پی ایس ایل کا ا فتتاح کراچی کے لیے اعزاز قرار دے دیا۔ اجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے ابتدائی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کے انعقاد کے موقع پر شہر کو بھرپور طور پر سجایا جائے گا۔ خا ص طور پر کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ملنے والی شاہراہوں اور چوراہوں کو اور نمایاں دیواروں کو اس طرح سجایا جائے گا کہ کراچی میں کرکٹ فیسٹول جیسا ماحول ہو۔

کمشنر نے کہا کہ پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد اور کراچی میں پی ایس ایل کا افتتاح کراچی کے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمی ، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز اور متعلقہ ادارے اس موقع پر شہر کو خوبصورت بنانے اور کرکٹ کے ہیروز کا شایان شان استقبال کریں اور کراچی مین پی ایس ایل کے انعقاد اور افتتاح کو یاد گار بنانے مین اپناکر دار اد ا کریں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شرقی احمد علی صدیقی ، ڈپٹی کمشنر جنوبی ارشاد علی،بلدیہ عظمی، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران کے الیکٹرکے نمائندے نے شر کت کی۔

install suchtv android app on google app store