عالمی رینکنگ میں پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں، بابر اعظم شدید پریشان

پاکستان کی عالمی نمبر ون رینکنگ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ فائل فوٹو پاکستان کی عالمی نمبر ون رینکنگ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

پاکستان کی عالمی نمبر ون رینکنگ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرنی ضروری ہے۔

پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی عالمی رینکنگ نویں ہے۔ عالمی رینکنگ میں دونوں ٹیموں کے درمیان اتنے واضح فرق کے باوجود پاکستان کی نمبر ایک پوزیشن خطرے میں ہے۔

عالمی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سیریز کے تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کرنی ضروری ہے۔اگر بنگلہ دیش نے سیریز کا ایک میچ بھی جیت لیا تو پاکستان اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو جائے گا اور اس کی جگہ آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لے گا۔

اگر پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچ جیت لیتا ہے تو اس کی عالمی رینکنگ دوسری ہوگی لیکن سیریز کے تینوں میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر چلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان 11 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش کی میزبانی کیلئے تیار، پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے ہو گا جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

قومی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بچانے کے لئے سیریز کے تمام میچوں میں فتح حاصل کرنی ہو گی۔ اگر پاکستان کو تین میں سے ایک میچ بھی شکست ہوئی تو قومی ٹیم عالمی نمبر ایک پوزیشن سے محروم ہوجائےگی۔

 

 

install suchtv android app on google app store