2021 ورلڈکپ کی سنسنی خیزی

2021 ورلڈکپ کی سنسنی خیزی فایل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کوالیفائنگ کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کوالیفائنگ کے طریقہ کا اعلان کردیا ہے، 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں 11 رینجز کے کوالیفائنگ راؤنڈ ہوں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ سے 4 ٹیمیں ورلڈ کپ میں جگہ بنائیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق 2020 ورلڈ کپ کی ٹاپ 12 ٹیمیں براہ راست 2021 ورلڈ کپ کھیلیں گی، نئے طریقہ کار کے تحت پاکستان 2021 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

آئی سی سی کے ہیڈ کرس ٹیٹیلی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کو 2021 میں ٹی 20 ورلڈ کپ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ مستقل مزاجی اور مسابقتی کرکٹ مہیا کرتے رہے اور ہم دستیاب ٹائم لائنوں کے باوجود ایونٹ کی کامیابی ہر ممکن طریقے سے یقینی بناتے ہیں۔

کرس ٹیٹلی کے مطابق ہم نے ممبران کے ساتھ مل کر متعدد آپشن پرکام کیا اور اس نقطہ نظر پر پہنچے کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے راستے پر عالمی اور علاقائی دونوں مقابلہ جات کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store