کبھی ویکیوم کلینر تو کبھی ہیئر ڈرایئر مگر اب کانپور میں ساری حدیں پار۔۔۔ پچ سکھانے کا نیا طریقہ سامنے

کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے فائل فوٹو کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے

بھارت کے شہر کانپور میں بھی کوئلے کی استری سے پچ خشک کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

دو ہفتے قبل گوہاٹی میں انٹرنیشنل میچ کے موقع پر پچ کو ویکیوم کلینر، ہیئر ڈرایئر اور اسٹیم استری سے خشک کرنے کی بھارتی کوششوں کا سوشل میڈیا پر کافی مذاق اڑایا گیا تھا۔

اب اترپردیش اور دہلی کے درمیان کوچ بہار ٹرافی میچ کانپور کے انٹرنیشنل گرین پارک اسٹیڈیم سے کملا کلب گراؤنڈ منتقل کیا گیا، پچ کے کچھ حصے گیلے تھے، جنھیں خشک کرنے کے لیے میچ سے قبل کوئلے والی استریاں استعمال کی گئیں۔ کئی گراؤنڈز مین بھاری بھرکم استریوں سے پچ خشک کرتے ہوئے دکھائی دیے۔

 

install suchtv android app on google app store