شائقین کیلئے آئی اہم خبر مصباح نے کی فیورٹ ازم پر کھل کر بات، کرکٹ کے میدانوں سے بڑی خبر

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں فائل فوٹو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سیلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کے تمام کھلاڑی لیگ کھیلتے آ رہے ہیں، اچھا مقابلہ ہو گا۔

مصباح الحق نے واضح کیا کہ ہوم سیریز میں بھی پاکستان فیورٹ نہیں جبکہ انہوں نے بنگلہ دیش کو بھی فیورٹ قرار نہیں دیا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ ہم نے ٹیسٹ میچز کیلئے سری لنکا والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے، ہم رضوان سے مطمئن ہیں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اچھا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگہ دیش والے بی پی ایل کھیل رہے ہیں، دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہے، برابر کا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جیتنے کیلئے بیٹنگ تگڑی کرنی ہوگی۔

دوسری جانب پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی نے انیس ممکنہ کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے طلب کرلیا۔

کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، اسد شفیق، عابد علی اور بابراعظم کے علاوہ بلال آصف، فواد عالم، فہیم اشرف، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان وکٹ کیپر، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ اور عثمان شنوای شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store