پاک بنگلا دیش میچز کے شائقین دیر نہ کریں، اب ٹکٹوں کی قیمتیں کتنے روپے سستی؟ تفصیلات آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے بعد عوام کا جوش مزید بڑھنے لگا، بنگلا دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن فروخت شروع ہو گئی ہے جبکہ آج دس بجے سے پہلے ہی پانچ سو کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔

پاک بنگلا دیش ٹی 20 دیکھنے کیلئے عوام میں جنون بڑھنے لگا، پہلے روز صبح سویرے سے 500 روپے والی تمام ٹکٹیں آن لائن فروخت ہو گئیں۔ پی سی بی نے کرکٹ دیوانوں کو تفریح کا زیادہ موقع فراہم کرنے کے لیے قیمتیں مزید کم کر دیں۔

چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے رواں ماہ 24 تاریخ سے شروع ہونگے، 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔ پی سی بی کی طرف سے دی گئی ویب سائٹ پر ٹکٹس خریدی جا سکتی ہیں۔ پی سی بی نے شائقین کو اسٹیڈیم میں آنے کے زیادہ مواقع دیتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمتیں بھی کم کر دی ہیں۔

عبدالحفیظ کاردار، راجاز، جاوید میانداد، سعید انور انکلوڑرز کی ٹکٹیں پندرہ سو سے ایک ہزار روپے کر دی گئیں۔ اسی طرح عمران خان اور فضل محمود انکلوڑرز میں بیٹھ کر میچ دیکھنے والوں کو ایک ہزار روپے فی ٹکٹ رعائت دی گئی ہے جبکہ وسیم اکرم اور وقاریونس کے سب سے مہنگے ٹکٹ بھی ایک ہزار روپے کم کر کے چار ہزار روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔

دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں آئندہ ماہ شیڈول واحد ٹیسٹ میچ میں کرکٹ دیوانے راولپنڈی اسٹیڈیم میں پانچ سو اور ہزار روپے میں میچ دیکھ سکیں گے۔

install suchtv android app on google app store