ایشیاءکپ کی میزبانی کس ملک کو مل سکتی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

ایشیا کپ فائل فوٹو ایشیا کپ

بھارت نے اصل چہرہ دکھا دیا، ایشیاءکپ پاکستان میں نہیں ہو گا، میزبانی کس ملک کو مل سکتی ہے؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آ گئی۔

پاکستان میں شیڈول ایشیاءکپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت ہمیشہ سے ہی شک و شبہات میں رہی ہے اور اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد ایشیاءکپ کسی نیوٹرل مقام پر ہونے یا پھر اس کی میزبانی کسی اور ملک کو دئیے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے انکار کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے فروری میں فیصلہ کیا جائے گا اور بنگلہ دیش، سری لنکا یا پھر دبئی میں اس کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔ ایشیاءکپ کی میزبانی کیلئے آسٹریلیا کا نام بھی لیا جا رہا ہے جہاں اکتوبر میں ٹی 20 ورلڈکپ منعقد کیا جانا ہے اور اس سے صرف ایک مہینہ پہلے ہی چھ ٹیموں پر مشتمل ایشیاءکپ کھیلا جائے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’اے بی پی لائیو‘ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر افسر نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سنگاپور میں ہونے والی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”پاکستان میں کھیلنے سے متعلق فیصلہ خالصتاً حکومت کرے گی اور بورڈ اس کی ہدایت پر عمل کرے گا۔ ہمارا ماننا ہے کہ جس طرح ہم نے دبئی میں ایشیاءکپ کی میزبانی کی، اسی طرح پاکستان کو بھی نیوٹرل مقام پر اس کا انعقاد کروانا چاہئے۔“

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول طے ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان سے ایشیاءکپ کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا تاہم پی سی بی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات میں ایشیاءکپ کی میزبانی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

install suchtv android app on google app store